279556 8405082 updates

وزیر اعظم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ریلیف ٹائیگر فورس تشکیل دیدی

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ریلیف ٹائیگر فورس تشکیل دیدی ،رضاکاروں کی رجسٹریشن 31 مارچ سے سٹیزن پورٹل پر شروع ہوگی، ڈیجیٹل فارم تیار، 31 مارچ کو سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ کردیا جائے گا،ڈیجیٹل فارم میں نام ،پتہ عمر، موبائل نمبر یونین کونسل و ضلع کی تفصیلات شامل ہوں گی، کوروناریلیف ٹائیگرز فورس کے لئے رضاکار وں کی رجسٹریشن 10 اپریل تک مکمل ہوجائے گی ،کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کی تشکیل ہر یونین کونسل میں کی جائے گی ،کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے نوجوان رجسٹریشن کراسکیں گے ، کورونا ٹائیگرز فورس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نوجوان رجسٹریشن کر سکیں گے ،کورونا ریلیف ٹائیگر فورس تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کرے گی ،ملک بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا جائے گا،کورونا ریلیف ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈان یا کرفیو کی صورت میں متحرک کام کریگی ،کوروناٹائیگرز فورس ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی اور خوراک پہنچائے گی ، کوروناٹائیگرز فورس ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر سکیں گے ،رضا کار قرنطینیہ سنٹرز میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی نگرانی بھی کریں گے ،وزیراعظم کے معاون خصوصی امور نوجوان عثمان ڈار کو اہم ذمہ داریاں مل گئیں،وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس بنانے پر کام شروع کر دیا، عثمان ڈارکامیاب نوجوان پروگرام میں نوجوانواں کو بھی متحرک کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سیاحت پہلی ترجیح، ایکو ٹوارزم کے فروغ کیلئَے پلان تیار کیا جائے، علی امین گنڈاپور