111 4

حکومت ہرممکن کوشیش کر رہی ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلدازجلد وطن واپس لایا جائے-معید یوسف

اسلام آباد : قومی سلامتی کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ حکومت ہرممکن کوشیش کر رہی ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلدازجلد وطن واپس لایا جائے-

انہوں نے آج اسلام آباد میں صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اڑتیس ممالک سے پندرہ ہزار پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

انہوں نے کہا کہ اگلے دس دنوں میں 35پروازیں چلائی جائینگی جن میں متحدہ عرب امارات سعودی عرب اور قطر کو ترجیح دی جائیگی کیونکہ ایک لاکھ پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں 90فیصد ان ملکوں میں ہے۔

صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزار نے کہا کہ ملک بھر میں ابتک کوروناوائرس کے ایک لاکھ 94ہزار ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا

انہوںنے کہا ان میں 9ہزار ایک سو ساٹھ ٹیسٹ گزشتہ 24گھنٹے میں کئے گئے ہیں جو کسی بھی ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ٹیسٹ کی گنجائش مزید بڑھائی جائیگی۔