Screen Shot 2020 05 15 at 2.04.49 PM

وزیراعظم کی اسپیکر خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی سے اھم ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی اسلام آباد میں ملاقات،مشتاق احمد غنی نے ابراہیمی ٹرسٹ پشاور کی جانب سے 50 لاکھ روپے کا چیک وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے وزیراعظم کو پیش کیا.

اسپیکر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سالانہ آڈٹ رپورٹ اور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف محکموں سے آڈٹ پیراز کی مد میں 5 ارب روپے کی ریکوری ڈالی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پچھلے مالی سال کے دوران کفایت شعاری مہم کے ذریعے تقریبا 12 کڑوڑ روپے کی بچت کی گئی ۔ اسپیکر خیبر پختونخواہ صوبائی اسمبلی ۔

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی

وزیراعظم نے ابراہیمی ٹرسٹ کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کو سراہا اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں سرکاری خزانے کی بچت کے حوالے سے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی۔