1590378001

ترکی نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا

ترکی نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
یہ یقین دہانی ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کرائی۔ ترک صدر نے ان غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا جن کے پیارے جمعہ کو پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ صدر اردوان نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر ترکی کی حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ صدر علوی نے بھی صدر اردوان اور ترکی کے عوام کو عید کی دلی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ کورونا وائرس کی وباء کے موجودہ چیلنج پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستانی شہریوں کی نگہداشت اور کورونا وائرس سے بچائو کے آلات بھیجنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔ صدر عارف علوی نے کراچی میں طیارے کے افسوسناک حادثے کے بعد یکجہتی کا پیغام دینے پر صدر اردوان کی تعریف کی۔ صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے آزمودہ اور بے مثال دوستانہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے