ddd 7

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 548 نئے کیسز سامنے آگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں 5 مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 548 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 5795 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 88 ہزار 206 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3لاکھ 371 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 31 ہزار 404 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 97533، خیبرپختونخوا 36823 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 15832 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 3131، بلوچستان میں 13282 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 2366 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6370 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2439 پنجاب 2214 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1256، اسلام آباد میں 178کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں کورونا کے 73 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 65 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 29534 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 1021 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 93 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 28 لاکھ 79 ہزار 655 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر سرزنش کی،شیر افضل