Screen Shot 2020 09 17 at 1.37.58 PM

اگر اپوزیشن میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو یہ ان کا قانونی حق ہے- اسپیکر قومی اسمبلی

ویب ڈیسک(اسلام آباد): پشاور:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ گئے

کورونا وباء روک تھام میں اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی

اسد قیصر کی میڈیا سے گفتگو ان کا کہنا تھا کہ کورونا میں خدمات پر ایل آر ایچ سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،
انشاءاللہ لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے،اسلام آباد میں ہوتے ہوئے خیبرپختونخوا کا سوچتا ہوں،امید ہے کہ سٹاف آئندہ بھی اچھی خدمات فراہم کرے گا.

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پشاور تا جلال آباد موٹروے کو سی پیک کا حصہ بنا رہے ہیں،صوابی کی یتیم بچی کی عیادت بھی کی ہے،میں نے قانون کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چلایا، خیبر پختونخوا کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، پاکستان گرے لسٹ میں ہے، اس کا یہ مطلب ہے کہ قانون سازی نہ کی تو پاکستانیوں کا بیرون ملک جانا ناممکن ہو جائے گا،اگر تحریک عدم اعتماد لانا چاہتا ہے ان کا قانونی حق ہے، آئندہ بھی قانون کے مطابق اسمبلی کارروائی چلاوں گا.

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم

اسد قیصر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی میں رولز کو فالو کیا ہے، سینٹ میں ہمارے 30 اراکین ہونے سے قانون سازی میں مشکلات ہیں، مجبورا آرڈیننس لانا پڑتا ہے.