sugar 1

ملک بھر میں گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد) گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے ملک میں سب سے مہنگا آٹا سندھ کے شہری خریدنے پر مجبور ، دوسرے نمبر پرخیبر پختون خواہ میں آٹا مہنگا فروخت ہورہا ہے۔ تیسرے نمبر پر بلوچستان میں آٹے کی قیمت زیادہ ہے ۔ ادارہ شماریات پنجاب میں آٹے کی قیمت سب سے کم ہے ، کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1500 روپے کا ہے۔ حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 1400 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایک ہفتے میں حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہوا ہے۔ لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 1300 میں فروخت ہورہا ہے ۔ پشاور میں آٹے کا تھیلا 1360 روپے کا ہوگیا ۔ بنوں1320,سکھر میں آٹے کا تھیلا 1240 روپے تک کا ہے ۔ کوئٹہ 1250,خضدار میں آٹے کا تھیلا 1200 روپے تک بک رہا ہے ۔ اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ لاہور,راولپنڈی میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے ہے۔ پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں بھی آٹے کا تھیلا 860 روپے کا ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا ۔اسلام آباد,پشاور میں چینی 110 روپے فی کلو تک ہے ۔جبکہ راولپنڈی میں چینی 105 روپے فی کلو تک پہنچ گئی کراچی,حیدر آباد,ملتان میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو ہے ۔لاہور,کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو ہے۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی