569412 76653185

اپوزیشن کیخلاف گرفتاریوں کا سیزن ٹو شروع ہونے والا ہے۔ رہنما مسلم لیگ (ن)

اپوزیشن کیخلاف گرفتاریوں کا سیزن ٹو شروع ہونے والا ہے۔ رہنما مسلم لیگ (ن)
ویب ڈیسک (اسلام آباد): احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف گرفتاریوں کا سیزن ٹو شروع ہونے والا ہے، احسن اقبال کی پیش گوئی، ہم گرفتاریوں کے سیزن ٹو کے لئے بھی تیار ہیں، عمران خان کی نالائقی پر قومی اداروں کا وقار قربان ہو رہا ہے، عمران خان کے وزرا بار بار قومی اداروں کے پیچھے چھپ رہے ہیں، کبھی یہ عدلیہ تو کبھی مسلح افواج کو سامنے کرتے ہیں، حکومت اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے یہ گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، پہلے کہتے تھے یہ کمپنی نہیں چلے گی اب کمپنی پٹ چکی ہے، کچھ لوگ کہتے تھے “گل ودھ گئی” میں کہتا ہوں “گل مُک گئی” ہے، تمام اداروں کو جھونک دیا گیا کہ کشمیر بھول جائیں ن لیگ کیخلاف کارروائی کریں، ایک دن میں ہمارے بیس جوان شہید ہوئے انہیں سلام پیش کرتے ہیں، ساتھ سوال بھی پوچھتا ہوں دہشتگردی کو ختم کر دیا تھا دوبارہ زور کیوں پکڑ رہی ہے؟ جن اداروں نے دہشتگردی سے لڑنا تھا انہیں سیاسی جنگ میں لگا دیا گیا، آج نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی انتقام کا پلان بنادیا گیا، ہماری مسلح افواج کی بہاری پر کسی کو شک نہیں ہے، مسلح افواج کی پشت پر قومی یکجہتی اور مضبوط معیشت نہ ہوئی تو بہادری اکیلے کچھ نہیں کر سکتی ہیں، کشمیر پر بھارت کو کبھی میلی آنکھ ڈالنے کی جرات نہیں تھی، عمران خان کے دور میں بھارت اس کشمیر کو ہڑپ کر گیا ہے، مجھے عمران خان بتائیں میں کشمیر کی ایف آئی آر کس پر کاٹوں، شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو میں کہتا ہے کہ ڈھائی سال سے ہم ای سی ایل میں ہیں ، زندگی کے معاملات نہیں چلا سکتے، ابھی تک حکومت اور نیب فیصلہ نہیں کر سکے ہمارے خلاف کیس کیا ہے، عدالت میں جمع کرائے گئے نیب کے ہزاروں صفحے ردی کے علاوہ کچھ نہیں ہیں، جس عدالت میں ارشد ملک جج تھا وہاں انصاف کیا توقع رکھیں، فیصلہ وہی ہو گا جو ارشد ملک کو لکھ کر دیا جائے گا، کل کیپٹن صفدر کو تو ضمانت مل گئی، آئی جی سندھ کو ضمانت کون دے گا، آئی جی کیا کسی عدالت جا بھی سکتا ہے یا نہیں، اس طرح ملک و معاشرہ نہیں چل سکتا جتنا جلدی سمجھیں بہتر ہو گا، آج مسئلہ ہمارے کیسز ، آئی جی کو اٹھانے یا کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا نہیں، آج بات یہ ہونی چاہیے کہ آٹا چینی مہنگے کیسے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور