download 175

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ۔ 832 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسزکی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 668 ہوگئی، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے832 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 895 ہوگئی، این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 668 ہوگئی،

جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 10 ہزار 491 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 9 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 736 ہوگئی، سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 526 ، پنجاب میں ایک لاکھ 2 ہزار 677، خیبرپختونخوا میں 39 ہزار 015 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 921، بلوچستان میں 15 ہزار 801 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 788 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 167 تعداد ہوگئی،

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے، صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں، بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں، سورج کی شعاعوں میں موجود یووی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کومتاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں، درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے،

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں، وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔