download 50

متحدہ مجلس عمل کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مولانا مفتی اسعد محمود کی سانحہ پشاور کی مذمت

ویب ڈیسک :متحدہ مجلس عمل کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مولانا مفتی اسعد محمود کی سانحہ پشاور کی مذمت،مولانا مفتی اسعد محمود کا کہنا تھا کہ مہمانان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ریاست مدینہ میں سرکار مدینہ کی حدیث مبارکہ کےمعصوم طلباء کو خون میں نہلا دیا گیا،دینی مدارس میں پڑھنے اور پڑھانے والے امن کے علمبردار ہیں،ایک دینی درسگاہ میں علماء اور طلباء کرام کی المناک شہادت سفاکیت سے کم نہیں، عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومتی فرض ہے اپنے فرض میں کوتاہی نااہلی ہے، مرکزی و صوبائی حکومت کو اپنی غفلت اور نااہلی کا حساب دینا پڑے گا، اللہ تعالی تمام شہداء کے درجات کوبلند اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطاء فرمائے، حکومت سے فوری طور پر بہتر علاج معالجے کا مطالبہ ہے ۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس