rrrr

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 807 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے11مریض جاں بحق ہوئے،24 گھنٹوں میں ملک میں807 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 12،121ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 14ہزار 066 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 32 ہزار 993 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 45 ہزار475 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 4 ہزار 016 ، کے پی میں 39458 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 19818 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4248 ، بلوچستان میں 15896 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 4082 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6806 اموات ہو چکی ہیں،

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

سندھ میں کورونا کے 2625 ، پنجاب میں 2357 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1276 ، اسلام آباد میں 217 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں کورونا کے 92 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 90 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 21،688 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 838 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 100 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 44 لاکھ 31 ہزار 225 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ