209027 112131 updates

جرمنی عجائب گھر میں قیمتی نوادرات کی چوری ۔ 3 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک : جرمنی کے عجائب گھر سے ایک ارب یورو یعنی تقریبا 2 کھرب روپے مالیت کے نوادارت کی چوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں ڈریسڈن کے عجائب گھر سے چوری کی واردات میں ملوث 3 جرمن باشندوں کو برلن میں واقع اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، چوری کے لیے ملزمان جنگلا توڑ کر عجائب گھر میں داخل ہوئے اور ہتھوڑوں سے شیشے توڑ کر نوادارت چرالی تھیں، ڈرامائی انداز سے کی گئی، چوری کے لیے علاقے کی بجلی بھی منقطع کردی گئی تھی، چوری کی گئی 2 کھرب روپے کی نوادرات میں16 ویں صدی کی ہیروں جڑی تلوار اور ہیرے جڑے دیگر شاہی زیورات بھی شامل تھے، یہ واضح نہیں کہ اشیاء برآمد کی جا سکیں یا نہیں، چرائی گئی تلوار میں 9 بڑے اور 770 چھوٹے ہیرے جڑے ہوئے تھے، جب کہ ہیرے جڑے تلوار میں 49 قیراط کا ڈریسڈن وائٹ ڈائمنڈ بھی شامل تھا، پولیس واردات کے 5 منٹ بعد پہنچی گی، لیکن اس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے