ویب ڈیسک: پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز،صوبائی حکومت نے ہوٹل اور ریسٹورانٹ میں انڈور ڈایننگ پر پابندی عائد کردی.
جاری اعلامیہ کے مطابق صرف آوٹ ڈور ڈایننگ اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی،آوٹ ڈور ریسٹورنٹ میں ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا.