anticorruption 1036

انٹی کرپشن کی اورکزئی میں کاروائی، ایجوکیشن جونئیرکلرک کرپشن لیتےہوئے رنگےہاتھوں گرفتار

ویب ڈیسک (اورکزئی) انٹی کرپشن کی اورکزئی میں پہلی کامیاب کاروائی کی ہے ۔ سول مجسٹریٹ رحمت اللہ ،اے ڈی انٹی کرپشن نصیر علی ، سرکل آفیسر خیال محمد اور سرکل آفیسر ملک جان نے مشترکہ کی، کاروائی کے دوران ایجوکیشن جونئیر کلرک محمد رشید کرپشن لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، سرکل آفیسر ملک جان اورکزئی کا کہنا تھا کہ جونئیر کلرک سے موقع پر نوکری کیلئے لئے گئے 2 لاکھ 32 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ہیں ۔ جونئیر کلرک نے سید ملک حسین نامی شخص سے میرٹ لسٹ پر آنے کیلئے 5 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی تھی ۔ ملک جان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے مزید افراد بھی ملوث ہونے کا اندیشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، صوبہ بھر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ خوراک کی کمی کا شکار