news 1543819324 6834

کاٹلنگ:خصوصی افراد اپنے عالمی دن کے موقع پر یوم سیاہ منا رہیں ہیں

ویب ڈیسک (کاٹلنگ): کاٹلنگ میں 3 دسمبر خصوصی افراد کا عالمی دن منارہے ہیں،عالمی دن کے موقع پر خصوصی افراد سراپا احتجاج، جس کے نتیجے میں خصوصی افراد اپنے عالمی دن کے موقع پر یوم سیاہ منا رہیں ہیں۔ خصوصی افراد کا کہنا تھا کہ وزیراعلی محمود خان نے 2 سال قبل ہمارے لیے کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر 4 فیصد کا اعلان کیا تھا، وزیر اعلی محمود خان کے اپنے احکامات پر تاحال عمل درامد نہ ہوسکا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس پر اپنے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین کی وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، عالمی دن کے موقع پر خصوصی افراد نے بازار میں واک بھی کیا، خصوصی افراد کا کہنا تھا کہ اپنے حق کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  سی آر بی سی لفٹ کینال پراجیکٹ کا ٹینڈر جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ