naeem bukhari

حکومت نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ان کی برطرفی کا معاملہ وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا

آج کابینہ نے اس معاملے کو زیربحث لاتے ہوئے نعیم بخاری کو بطور چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق