strike 3

ہری پور:عوام ہوشربا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج

ویب ڈیسک (ہری پور): پیٹرویم مصنوعات میں اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزیداضافہ آٹا چینی گھی دالیں لوگوں کی پہنچ سے دور ہری پورکے شہری سراپا احتجاج، پیٹرولیم مصنوعات میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ ہوا جبکہ آٹا چینی گھی دالیں سبزی فروٹ عوام کی پہنچ سے دور مہینے میں دوسری بار اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ، ہری پور میں لوگ حکومتی پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑے، حکومت کی طرف سے مہنگائی کنٹرول کرنے میں سراسر ناکام ہوچکی ہے، اگر حکومت نہی چل سکتی تو وزیر عظم اورمشیروں کی فوج مستعفی ہوجائے، حکومت کی طرف سے تمام تر بیان اور دعوے صرف ہواوں تک محدود ہیں، ایک کروڑ نوکریاں سود کے بغیر قرضے اورلاکھوں کی تعداد میں گھر بنانے کےدعوے اورمدینہ ریاست کے دعوے بھی صرف اور صرف جلسوں تک محدودہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا
مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں

عوام کا مزید کہنا تھا کہ گھی دالیں آٹا چینی سبزی فروٹ اشیاء کریانہ نچلے طبقے اور دیہاڑی دارطبقے، مزدورطبقے کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں، لوگوں کامطالبہ ہے کہ حکومت اگر مہنگائی کوکنٹرول نہی کرسکتی خدارا مستعفی ہو جائے، حکمران اور مشیرگھروں کو چلے جائیں عوام کو ریلیف دیں مہنگائی کنٹرول کی جائے تاکہ غریب طبقہ دار، دیہاڑی دار طبقہ سکھ کا سانس لے سکے۔