ویب ڈیسک (اسلام آباد)پی ڈی ایم کی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی تیاریاں شروع ،ترنول میں ن لیگ کا مشاورتی اجلاس جاری،ذرائع کے مطابق اجلاس میں شاہد خاقان عباسی ،رانا ثناء اللہ ،مریم اورنگزیب سمیت سینڑ پرویز رشید، اویس لغاری ملک ابرار اور دیگر راولپنڈی اسلام آباد ٹکٹ ہولڈرز اور عہدے دار شریک ہیں۔
اجلاس میں 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے حوالے سے مشاورت ہوئی ،ٹکٹ ہولڈرز اور عہدے داروں کو احتجاج کو کامیاب بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔
پی پی نون لیگ کے خلاف 2018 سے سکروٹنی کمیٹی تحقیقات کررہی ہے۔پی ڈی ایم نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔