545454545

ضمنی الیکشن پی کے 63: پاکستان پیپلز پارٹی کا ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک(پشاور): پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نےمشترکہ پریس کانفرنس کی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن ، پی کے 63 نوشہرہ میں بھی ہے، ن لیگ کے امیدوار چونکہ نوشہرہ میں رنراپ رہے ہیں اور کافی ایکٹیو ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نوشہرہ کی نشست پر ن لیگ کے امیدوار کو مکمل سپورٹ کریگی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

انہوں نے کہا کہ صوبے اور ملک میں تحریک انصاف نے مہنگائی بے روزگاری کا کہرام مچا رکھا ہے۔

صوبے میں احتساب کمیشن بند ہے، نیب نے کالی عینک پین رکھی ہے، تیل اور گیس اسی صوبے میں سب سے زیادہ ملتے ہیں اور یہیں مشکلات ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 2 روزہ پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد

فیصل کریم کنڈی کامزید کہنا تھا کہ آج ہمارہ پاسپورٹ انکی وجہ سے مشکلات میں ہے یہ حکومت ڈیلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔پی ٹی آئی مان چکی ہے فارن فنڈنگ۔