ایل آرایچ میں کورونا کےمریض کی موت کے منہ سےواپسی

ویب ڈیسک(پشاور): جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے،کورونا کے ایک اور مریض کی موت کے منہ سے واپسی۔

ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹرزاور صحت عملے کی محنت رنگ لے آئی ، بستر مرگ سے مریض زندگی کی جانب لوٹ آیا، کورونا میں مبتلا مریض وینٹیلیٹر پر تھا ، لیکن اب صحتیابی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بلدیاتی نمائندوں کی مدت پوری ہونے کو ہے لیکن آج تک ایک پیسہ نہیں ملا

وینٹیلیٹر سے واپس نارمل زندگی میں آنے والے کورونا مریض نے ڈاکٹرزکے ساتھ بات چیت کی، صحت سہولیات پر اطمینان کا اظہاربھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شدید گرمی کے بعد ایک مرتبہ پھر بارش کی پیشگوئی ، جھکڑ چلنے کا بھی امکان

کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس اور دیگر عملے کے جذبے کو سلام ہے۔