sheikh 1

پاک افواج نےپاکستان میں امن کےلئے بےپناہ قربانیاں دی ہیں،شیخ رشید

ویب ڈیسک (پشاور)فرنٹیر کور(نارتھ) کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،تقریب سکاوٹس ٹرینگ اکیڈیمی ورسک پشاورمیں منعقد ہوئی۔

وزیر داخلہ نے ایف سی کے 28 ویں ریکروٹ بَیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور تقریب میں شرکاء سے خطاب کیا۔
ایف سی نارتھ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کی اور دوران تربیت بہترین کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

شیخ رشید احمد نے تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے تربیت یافتہ جوانوں کو افواج پاکستان کا حصہ بننے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں،پاک افواج نے پاکستان میں امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی

انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں خیبر پختونخواہ میں قیام امن کےلئے فرنٹیرکورکی کوششیں نا قابل فراموش ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی ایف سی میجر جنرل عادل یاسین نے وزیر داخلہ کو یادگاری کلہّ پیش کیا۔