خیبرپختونخوا میں کورونا کے وار میں تیزی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 23افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 23افراد جان بحق، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2342ہوگئی،صوبے میں ریکارڈ 1011 نئے متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 87055 ہوگئی ہے.

مزید پڑھیں:  وانا، زیر تعمیر گرلز اکیڈمی میں دھماکہ ، عمارت تباہ

رپورٹ کے مطابق ضلع پشاور سے 15،ایبٹ اباد 3، صوابی2 ،سوات 2 اور چترال میں 1مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں،صوبے میں کورونا سے 908 صحت یاب ہونے ہیں.صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 76223ہوگئی ہے.

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب ہیں، حکم نامہ جاری