Untitled 1 Recovered 6

ضلعی انتظامیہ پشاور کا کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک (پشاور): ضلعی انتظامیہ پشاور کا کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، انتظامیہ کی جی ٹی روڈ، چارسدہ روڈ، کوہاٹ روڈ، یونیورسٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، پشاور بھر میں 13 ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ، کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جی ٹی روڈ پر 02 ٹرانسپورٹ اڈے سیل.

مزید پڑھیں:  صوبے میں موجود ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو تیار ہوں، فیصل کریم کنڈی

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 03 ٹرانسپورٹ اڈوں کے منیجرز گرفتار، کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹ اڈوں کو 33000 جرمانہ، پشاور کے مختلف علاقوں میں 227 گاڑیوں کا معائنہ، سیفٹی ماسک نہ پہننے / کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 18 گاڑی مالکان گرفتار، کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گاڑی مالکان کو 149000 جرمانہ.

مزید پڑھیں:  منتخب وزیر اعلیٰ اور پیراشوٹ پر آنیوالے گورنر میں زمین آسمان کا فرق ہے،بیرسٹر سیف

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈہ مالکان اور ڈرائیور حضرات کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.