.jpg

صوبہ بھر میں کوروناویکسینیشن کاسلسلہ جاری،3لاکھ سےزائد شہری مستفید

ویب ڈیسک(پشاور) خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، مجموعی طور پر3 لاکھ 37ہزار248 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکملہ وچکا ہے ۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 3لاکھ 21ہزار797 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے جبکہ 2لاکھ43 ہزار952 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 5لاکھ26 ہزار28 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو وک کی پہلی خوراک اور 49154ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  منتخب وزیر اعلیٰ اور پیراشوٹ پر آنیوالے گورنر میں زمین آسمان کا فرق ہے،بیرسٹر سیف
مزید پڑھیں:  ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق

محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق 44 ہزار142 بزرگ افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے، 1لاکھ23 ہزار566 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔