WhatsApp Image 2020 03 20 at 17.45.48

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سیلف قرنطینہ کا تیسرا دن

ملتان : وزیر خارجہ نے دورہ چین سے واپسی کے بعد، کرونا وبا کے پیش نظر، ہیلتھ پروٹوکول کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، پانچ روز کیلئے "سلف قرنطینہ” میں رہنے کا فیصلہ کیا

وزیر خارجہ، آج سلف قرنطینہ کے تیسرے روز بھی اپنے ضروری دفتری امور، بدستور گھر سے جاری رکھے ہوئے ہیں

وزیر خارجہ نے تمام پنڈنگ دفتری فائلوں کا ملاحظہ کیا اور ان پر احکامات صادر کیے

وزیر خارجہ نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے،حکومت کی طرف سے دی جانے والی
"حفاظتی تدابیر” اور ہدایات کی پوری طرح پیروی کریں – اجتماعات اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے، حتی الامکان پرہیز کیا جائے- حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے اجتناب کیا جائے

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملے جاری ،مزید 32فلسطینی شہید ہوگئے

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ کڑے وقت میں اتحاد اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں بھی پوری قوم متحد ہو کر، عزم و ہمت کے ساتھ اس آزمائش سے سرخرو ہو کر نکلے گی

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاایک بار پھر 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی حکومت تنہا اس کٹھن چیلنج کا مقابلہ نہیں کر سکتی – چین کی طرح اس وائرس کو شکست دینے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا-میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت آپ کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ، تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے -ان اقدامات کو موثر بنانے کے لیے عوام کی طرف سے بھرپور تعاون کی ضرورت ہو گی اور حکومت بھی لمحہ بہ لمحہ تمام صورتحال سے عوام الناس کو باخبر رکھے گی.