WhatsApp Image 2020 03 21 at 1.44.50 PM

ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر عمل کرے. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستانی عوام سے اپیل، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انفرادی طور پر کرونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے. ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت کی کرونا وائرس کے حوالے سے ہدایات پر عمل کرے.

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا جیسا کہ چین نے کر دکھایا ہے. پاک فوج قومی کوشش کا حصہ ہوتے ہوئے اس ذمہ داری کو ادا کرے گی. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی