petrol 7

حکومت کا مہنگائی کی ستائی عوام کو بڑی عید پر بڑا تحفہ- پیٹرول 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا

ویب ڈیسک (اسلام اباد) : تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان

شہباز گل نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 27 پیسے بڑھائی گئی ہے۔ 

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا فیصلہ :سیاسی جماعتوں کو ملنے والی مخصوص نشستیں خطرے میں

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی، وزیراعظم نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔