آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ ہی کروں گی، مریم نواز

ویب ڈیسک(لاہور): مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج تسلیم کیے اور نا کروں گی۔

آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے اور نا ہی اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔

مزید پڑھیں:  سائفرکیس، عمران خان اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت 21 مئی کو ہوگی

آزاد کشمیر کے پارٹی ورکرز اور ووٹرز کو شاباش دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی، نا ہی نتائج تسلیم کیے ہیں اور نا کروں گی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئَے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر