president arif alvi

صدرکی سندھ، پشاور ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ اور پشاور ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت سندھ اور پشاور ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک

انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے لیے جسٹس راشدہ اسد، جسٹس عبدالمبین لاکھو اور جسٹس ذوالفقار سانگی کے ناموں کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں:  پیسر کی غلط تشخیص پر پی سی بی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی

صدر مملکت کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے لیے جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ، جسٹس نعیم انور اور جسٹس وقار احمد کے ناموں کی منظوری دی گئی۔