Karakoram Highway

شاہراہ قراقرم 25 مقامات پر بلاک،کھلنےمیں 3 سے4 دن لگ سکتے ہیں،محکمہ داخلہ

ویب ڈیسک (گلگت بلتستان)شاہراہ قراقرم 50 میٹر تک سیلاب میں بہہ گئی جس کے بعد اسے ایک بار پھر بند کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق شاہراہ قراقرم رائیکوٹ پل سےگورنرفارم تک 25 مقامات پر بلاک ہے، گزشتہ رات شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث شاہراہ بلاک ہوئی جب کہ شاہراہ 50 میٹر تک سیلاب میں بہہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ سڑک کی مکمل بحالی تک شاہراہ قراقرم رائیکوٹ پل سے گورنرفارم تک ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، 50 میٹر تک شاہراہ سیلاب میں بہہ گئی ہے، گزشتہ رات کی شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلاینڈگ کے باعث شاہراہ بلاک ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

محکمہ داخلہ کے مطابق بھاری مشینری موقع پر کام کر رہی ہے، شاہراہ قراقرم کو جلد از جلد کھولنے کی کوششیں جاری ہے، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن، این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران موقع پر کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

محکمہ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ بلاک میں پھنسے مسافروں کو پیدل کراس کروا کر گلگت روانہ کر دیا گیا ہے، مسافر و سیاح شاہراہ قراقرم کھلنے تک سفر سے اجتناب کریں، پہلے سے شاہراہ پر سفر کرنے والے حضرات چلاس سے آگے کا رخ ہرگز نہ کریں۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی اجلاس:پاکستان کاخودمختارفلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ

اس کے علاوہ استور کے متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی کا نظام اب تک بحال نہیں ہوسکا ہے جب کہ ضلع غذر میں بھی گلیشیئرز پگھلنے سے ندی نالوں اور دریا کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب بلتستان ڈویژن میں موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ہے اور برالدو میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔