accident

اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ،2افراد جاں بحق،3زخمی

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن کے قریب کشمیر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیاہے جس کے نتیجے میں دو افرادجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔حادثہ کے وقت چھوٹی کار ڈمپر کے نیچے پھنس گئی جس کے باعث آگ لگ گئی۔ جاں بحق افراد سی ڈی اے شعبہ واٹر ٹینکر میں ملازم تھے۔

مزید پڑھیں:  پولیو خاتمے کیلئے صوبائی حکومت نئے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے،علی امین گنڈا پور