new-MD-bank-of-khyber

محمد علی گلفراز دی بینک آف خیبر کے نئے ایم ڈی اور سی ای او مقرر

ویب ڈیسک : محمد علی گلفراز نے دی بینک آف خیبر میں منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کے طور پر شمولیت اختیار کرلی، محمد علی گلفراز نے 12 اگست 2021 کو دی بینک آف خیبر میں منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کی حیثیت سے شمولیت اختیار کرلی۔

محمد علی گلفراز گلوبل کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ میں 25 سال سے زائد عرصے کا وسیع پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں، آپ نے اپنے کیریئر کا آغاز پاکستان میں بینک آف امریکہ سے کیا اور بعد میں بینک آف امریکہ، لندن منتقل ہوگئے، آپ نے بینک آف امریکہ چھوڑ کر میزوہو کارپوریٹ بینک، لندن میں شمولیت اختیار کی اور برطانیہ، آئرلینڈ اور نورڈک ممالک کے لیے کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہوئے، بینک آف خیبر میں شمولیت سے قبل آپ فوجی فاؤنڈیشن سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر کے طور پر وابستہ رہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، 6 نکاتی ایجنڈا جاری
مزید پڑھیں:  ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

محمد علی گلفراز نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ڈیوس سے اپلائیڈ اکنامکس میں بیچلر آف آرٹس (بی اے) اور مینیجرل اکنامکس میں ماسٹر آف سائنس (ایم ایس) کی ڈگری حاصل کیں، تعلیمی قابلیت کے علاوہ آپ کارپوریٹ فنانس، مالیاتی تجزیے، کریڈٹ رسک اور کیپیٹل مارکیٹس میں بہترین پیشہ ورانہ مہارت کے حامل ہیں۔