afghanistan protest

جلال آباد میں افغانستان کےقومی پرچم کےحق میں مظاہرہ

ویب ڈیسک (کابل )افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں افغانستان کے قومی پرچم کواٹھائے ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین افغان قومی پرچم کے حق میں سڑکوں پر نکلے ہیں۔ ریلی کے بعد سینکڑوں نوجوانوں نے جلال آباد کی پشتونستان اسٹریٹ پر قومی پرچم لہرایا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طالبان نے مظاہرین پر ہوائی فائرنگ کی اور متعدد صحافیوں کو مارا پیٹا۔اس حوالے سوشل میڈیا پر بھی ویڈیوز اور تصاویر دھڑا دھڑ شئیر کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزیدسستا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی
مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ

واضح رہے کہ طالبا ن ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاتھا کہ ملک کے نئے قومی پرچم بارے مشاورت کی جارہی ہے ۔