shaneera akram

مینارِپاکستان واقعےپربےحد شرمندہ ہیں، شنیرااکرم

ویب ڈیسک : شنیرا اکرم نے مینارِ پاکستان واقعے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس! پاکستان کے بیٹوں نے مایوس کیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ٹوئٹ میں شنیرا اکرم نے کہا کہ ’میرا دل پاکستان کے تمام نیک لوگوں کے لیے دھڑکتا ہے۔‘

شنیرا اکرم نے مینارِ پاکستان واقعہ کے حوالے سے کہا کہ ’مجھے افسوس ہے کہ آپ کے بہت سے بھائیوں نے آپ کو مایوس کیا۔‘

وسیم اکرم کی اہلیہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ وہ مینارِ پاکستان واقعے پر بےحد شرمندہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  مئیر لندن کا انتخاب کل،صادق خان کا کئی حریفوں سے مقابلہ ہوگا

یاد رہے کہ اس سے قبل شنیرا نےاپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’آپ سب نے مینارِ پاکستان واقعے کی فوٹیج دیکھی ہے، کیا اب ہم سب بیدار ہیں؟ کیا ہر کوئی دیکھتا ہے کہ ہم سب کیا کر رہے ہیں؟ کیا ہم اب سُنے جا رہے ہیں؟‘

مزید پڑھیں:  امدادی سامان غزہ لیجانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کا حملہ

اُنہوں نے کہا تھا کہ ’یہ ٹھیک نہیں ہے، جو ہورہا ہے وہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے، یہ عمل کرنے کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا تھا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے