water filtration p;ants

پشاورمیں 10فلٹریشن پلانٹس بحال،مزید7 کی بحالی جلدہوگی

ویب ڈیسک(پشاور ) پشاور میں 10واٹر فلٹریشن پلانٹس بحال کردیئےگئے جبکہ رواں برس کےاختتام تک مزید 7واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی مکمل کرلی جائیگی ۔

اسلامک ریلیف نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسزپشاور(ڈبلیو ایس ایس پی) کوواٹر سپلائی آپریشن اینڈ مینٹیننس کٹس حوالےکردیں یہ کٹس چاروں زونزکے ٹیکنیکل سٹاف کی مشاورت سے تیار کی گئی ہیں جوکنٹینیوٹی ٹیسٹر،الٹراسانک فلومیٹر،کلیمپ میٹراورالیکٹریکل چین بلاک پرمشتمل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تمام سرکاری ہسپتالوں کو بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل سکریننگ کی ہدایت

چاروں کٹس اور واٹرفلٹریشن پلانٹس ٹول کٹس اسلامک ریلیف کےایریا پروگرام منیجر محمد صدیق نےڈبلیوایس ایس پی کےچیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حسن ناصر کے حوالے کیں،ڈبلیو ایس ایس پی اوراسلامک ریلیف کےدیگرحکام بھی اس موقع پرموجودتھے۔

الٹراسانک فلومیٹر ٹیوب ویل کافلوجبکہ کلیمپ میٹرموجودہ فلو بتائے گا اسی طرح الیکٹرانک چین بلاک سےموٹرکی مرمت اورتنصیب کی جاسکےگی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما آصف خان کے گھر حملہ، ایف آئی آر طارق اعوان کیخلاف درج

اسلامک ریلیف نےپشاورکےشہریوں کو پینےکےصاف پانی کی فراہمی کےایک سالہ پراجیکٹ کےتحت ڈبلیو ایس ایس پی کےزیرانتظام 10 واٹرفلٹریشن پلانٹس کوبحال کردیا ہےجبکہ مزید7واٹرفلٹریشن پلانٹس اگست کےآخرتک بحال کئےجائیں گے۔

واٹر فلٹریشن پلانٹس کی ضروری مرمت کرتےہوئے پرانی مشینری تبدیل کی گئی ہے ۔