Peshawar firing

پشاور میں غیرت کے نام پرلڑکا قتل ،لڑکی شدید زخمی

ویب ڈیسک:پشاورمیں نادرن بائی پاس کے قریب گھر سے بھاگنے والے جوڑے پر فائرنگ سے لڑکا
جاںبحق جبکہ لڑکی شدید زخمی ہو گئی ۔

پولیس کے مطابق چمکنی سرکل پولیس اسٹیشن تھانہ شاہ پور کی حدودمیں بیس بائیس سالہ
ناحید خان ولد فضل حبیب ساکن اورکزئی ایجنسی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ عابدہ دختر
سید جمال ساکن کوہاٹ فائرنگ سے زخمی ہو گئی ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ویدانت پٹیل

جاں بحق نوجوان اور زخمی لڑکی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ مبینہ طور پر زخمی خاتون کے چچا گل وزیر ولد فقیر گل
نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے کی۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے پی آئی اے، اسٹیل ملز نجکاری کی مخالفت کردی