Girls' schools open in Afghanistan

طالبان کےکنٹرول کےبعدلڑکیوں کےاسکول کھل گئے

ویب ڈیسک (کابل): افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد لڑکیوں کےاسکول کھل گئے۔

افغانستان میں طالبان ترجمان سہیل شاہین نےسوشل میڈیا پرلڑکیوں کےاسکولزکھلنےکی ویڈیو شیئرکردی جس کےبعدبڑی تعداد میں لڑکیوں کابرقعہ پہنےاسکول آمد کاسلسلہ جاری ہے۔

ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ نئے افغانستان میں اسکول کھل گئے۔

مزید پڑھیں:  ممبئی، افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک سے 25 کلو سونا برآمد

انہوں کاکہا تھا کہ تعلیمی سرگرمیوں پر قدغن نہیں لگائی جائےگی جبکہ اس حوالےسے 20 صوبائی گورنرزسے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے نئے افغانستان میں اسکولز کھولنےکا عندیہ دیا تھا۔

طالبان رہنماکاکہنا تھا کہ ملک کےکچھ حصوں میں اس وقت بھی تعلیمی ادارے کھلےہوئے ہیں تاہم جلدہی پورے ملک میں تعلیمی ادارے کھول دیےجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  24 مئی مارخور کا عالمی دن، اقوام متحدہ نے قرارداد منظور کر لی

انکا کہناتھا کہ ہم ملک میں کسی قسم کی تعلیمی سرگرمیوں پرپابندی لگانےکےخواہشمند نہیں ہیں اور تعلیمی اداروں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

طالبان کمانڈرز جلد 34 میں سے 20 صوبوں کے سابق گورنرزاور بیوروکریٹس سے ملاقات کریں گے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلیےاُٹھائے گئے اقدامات سےآگاہ کریں گے۔