Israeli airstrikes on Gaza, 11 Palestinians injured

غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری ،11فلسطینی زخمی

ویب ڈیسک:اسرائیلی فضائیہ نےاتوارکی علی الصبح غزہ میں دو مقامات پرحملہ کیاہے۔اسرائیلی فوج کےایک بیان میں کہا گیا ہےکہ آئی ڈی ایف کےلڑاکاطیاروں نے حماس کےایک فوجی کمپائونڈ کونشانہ بنایاجو ہتھیار بنانے اور تربیت کے لیے استعمال کیاجاتا تھا اورساتھ ہی جبالیہ سےملحقہ ایک سرنگ کےداخلی دروازے پر بھی حملہ کیا۔

اسرائیل فورسز کا کہنا ہے کہ یہ حملے حماس کی جانب سے اسرائیلی سرزمین میں آگ لگانے والے غبارے چھوڑنے اور کل ہونے والے پرتشدد ہنگاموں کے جواب میں تھے۔

مزید پڑھیں:  علی رضا عابدی قتل کیس میں 4ملزمان کو عمر قید کی سزا

اے ایف پی کے ایک رپورٹر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر فلسطینیوں کی جانب سے ٹائر جلانے کے بعد آنسو گیس اور ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔غزہ میں وزارت صحت نے بتایا کہ جھڑپوں میں 11 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین آگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہمیں فلسطینیوں کی زندگیاں آسان بنانے کی ضرورت ہے، سعودی ولی عہد

اس سے قبل ہفتے کے روز 12 سالہ عمر حسن ابو النائل کو سپرد خاک کر دیا گیا، جو ایک ہفتہ قبل سرحدی جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے باعث دم توڑ گیا تھا۔