دیپیکا پڈوکون

دیپیکا پڈوکون نے ہالی وڈ کی دوسری فلم سائن کرلی

ویب ڈیسک: (ممبئی) بھارت کی مشہور اداکارہ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کے مداحوں کے لیے بڑی خبر، اسٹار اداکارہ ہالی ووڈ کی اپنی دوسری فلم میں کام کے لیے تیار ہیں۔

دیپیکا ایس ٹی ایکس فلمز اور ٹیمپل ہل کی رومانٹک کامیڈی میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی، اور ساتھ ہی اسے اپنے“کا” پروڈکشن لیبل کے ذریعے پروڈیوس بھی کریں گی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی

35 سالہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ وہ ایس ٹی ایکس فلمز اور ٹیمپل ہل پروڈکشنز کے ساتھ شراکت داری کر کے بہت خوش ہیں، اور ان کا پروڈکشن ہاوس بھی دنیا کے لیے موثر اور ثقافتی کہانیوں پر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سریکھا سکری چل بسیں

مزید پڑھیں:  کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر کے 12 افسران فارغ

ایس ٹی ایکس فلمز کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ دیپیکا بھارت کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں انکی اداکاری کے ساتھ ان کی شخصیت بھی متاثر کن ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری کے ذریعے اپنی اس آنے والے ہالی وڈ پروجیکٹ کی تصدیق بھی کی۔