سریکھا چل بسیں

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سریکھا سکری چل بسیں

ویب ڈیسک (ممبئی) بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سریکھا سکری 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کے مینیجر کا بتانا ہے کہ سریکھا سکری کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا، وہ کئی ماہ سے علیل تھیں جب کہ 2020 میں اداکارہ کو دماغی فالج کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

3 مرتبہ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ دوسری مرتبہ دماغی فالج کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں میں مبتلا تھیں۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

بالی ووڈ اداکارہ کےمینجرکا کہنا ہےکہ اداکارہ کی بیماری کے دوران ان کے اہلخانہ ان کی دیکھ بھال کررہے تھے۔