Pakistan's victory in the Paralympics, Haider Ali won the gold medal

پیرا لمپکس میں پاکستان کی فتح،حیدرعلی نےتاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان کے جوان نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا، گوجرانوالہ کےنوجوان نے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

ٹوکیو پیرااولمپکس میں پاکستان نےشاندار فتح حاصل کی،پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

حیدرعلی نےپانچویں بارمیں 55اعشاریہ 26کی تھروکیساتھ گولڈ میڈل اپنےنام کرکے پہلے پکستانی بن گئے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع، تمام تر انتظامات مکمل

حیدرعلی 12 دسبر1984 کوگوجرانوالہ میں پیداہوئے،انہوں نےاس سےقبل بھی پاکستان کیلئےدوپیرالمپکس میڈل جیت رکھےہیں۔

مزید پڑھیے:ارشد ندیم اولمپکس کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے

انہوں نے 2008 میں چین میں ہونےوالےسمرپیرالمپکس میں سلور میڈل جیت کرپاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی جبکہ 2016 میں وہ نے لانگ جمپ میں کانسی کا تمغہ جیتنےمیں کامیاب ہو ئےتھے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر

دوسری جانب ٹوکیو میں جاری پیرا لمپکس میں پاکستان کی انیلہ عزت بیگ جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں، انیلہ نے 19.8 میٹر دور جیولین پھینک کر ابتدائی 10 ایتھلیٹس میں جگہ بنائی تھی لیکن فائنل راؤنڈ کے لیے 10 میں سے 8 کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا۔