Dholki, photos and videos of Manal Khan and Ahsan Mohsin Ikram go viral

منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈھولکی، تصویریں اور ویڈیوز وائرل

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

گزشتہ شب منال خان اور احسن محسن اکرام کی دھوم دھام سے ڈھولکی کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب کا آغاز ہونا ہی تھا کہ تصویروں اور ڈانس ویڈیوز کا جیسے کہ انٹرنیٹ پر سیلاب ہی آ گیا ہو۔

اس وقت سوشل میڈیا سائٹس منال خان اور احسن محسن کی ڈھولکی کی تصویروں اور ویڈیوز سے بھری ہوئی ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ،مزید 5فلسطینی شہید

اپنی ڈھولکی کی تصویریں اور ویڈیوز منال خان اور احسن محسن اکرام کی جانب سے بھی اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال خان نے اپنی ڈھولکی کی تقریب کے لیے نارنجی جبکہ احسن محسن نے کریم رنگ کے لباس اور ویسٹ کوٹ کا انتخاب کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی

یہ بھی پڑھیں:سارہ خان خوبصورت ترین خواتین کےمقابلے میں شریک

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب کراچی میں ڈھولکی سے ہوا جب کہ 8 ستمبر بروز بدھ کو مایوں، 10 ستمبر جمعے کو بارات اور 12 ستمبر اتوار کو دونوں کے ولیمے کی تقریب ہوگی۔