Governor and Chief Minister's visit to Katling, condolences to the family of Rahimullah Yousafzai

گورنراوروزیراعلیٰ کی رحیم اللہ یوسفزئی کے لوحقین سے تعزیت

ویب ڈیسک (مردان) گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر ان کے بیٹوں سے تعزیت کے لئے کاٹلنگ کا دورہ کیا ہے۔

گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے مرحوم صحافی کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر رحیم اللہ یوسف زئی کے نام سے منسوب کاٹلنگ پریس کلب کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔دریں اثنا جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمن اورقومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے بھی کاٹلنگ جا کر مرحوم صحافی کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور