afghan taliban

جلال آباد میں طالبان پر حملے ،تین افراد ہلاک ،19زخمی

ویب ڈیسک :افغانستان کے پاکستان سے متصل صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں طالبان پرحملے میں تین افراد ہلاک اور19زخمی ہو گئے ۔مقامی میڈیا کے مطابق مشرقی افغان شہر جلال آباد میں ہفتے کے روز ہونے والے الگ الگ دھماکوں میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ، مسجد نبوی میں پانی داخل ہوگیا

طالبان کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے یہ حملے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پہلے مہلک دھماکے ہیں۔صوبہ ننگرہار کے محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ تین افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں جبکہ مقامی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ان حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حوثیوں کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ ننگرہار داعش کا گڑھ قرار دیا جاتا ہے ۔ جس نے اگست کے آخر میں کابل ائیرپورٹ پر ایک خونی حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 170سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔