Woman dies of dengue virus

ڈینگی وائرس کےنتیجے میں خاتون چل بسی

ویب ڈیسک (پشاور):خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے رواں سال پہلی موت کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کےمطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں، ہلاکت ایبٹ آباد میں رپورٹ ہوئی ہے جبکہ خاتون کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔

مزید پڑھیں:  آڈیو لیک کیس، جسٹس بابر ستار کیخلاف درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں 178 ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ، پشاور اور نوشہرہ میں 41 ،41، بونیر میں 12،مردان 37 ،خیبر اور صوابی میں 8،8 ڈینگی کیسزر پورٹ ہوئے ۔

مزید پڑھیں:  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد

محکمہ صحت کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے کے 28اضلاع ڈینگی وائرس سے متاثر ہیں جبکہ پشاور کے 12علاقوں کو ڈینگی کےلیے ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔