جاسوسی کا الزام

آریان خان کو گرفتار کرنیوالے آفیسر کا پولیس پر جاسوسی کا الزام

ویب ڈیسک :شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والے این سی بی آفیسر نے الزام لگایا ہے کہ ان کی جاسوسی کی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے جنہوں نے آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

جس میں انہوں نے الزام لگا یا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے ان کا اور ان کے ساتھیوں کا پیچھا کیا جارہا ہے۔واکھنڈے نے ان کی جاسوسی کرنے کے لیے ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا

رپورٹس کے مطابق واکھنڈے کا کہنا ہے کہ پچھلے دو دنوں سے وہ اور ان کے ساتھی سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کی نگرانی میں ہیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر الزام لگایا ہے کہ چند پولیس اہلکار سادہ لباس میں ان کا پیچھا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی عدالت کی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ

بہرحال ممبئی پولیس نے اس کیس کے بارے میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اوشیوارا پولیس اسٹیشن سے واکھنڈے کے پیچھے دو آدمی اس قبرستان تک گئے جہاں واکھنڈے کی والدہ دفن ہیں۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بھی واکھنڈے کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔