وزیراعظم ہاوس

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو موصول

 ویب ڈیسک: انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے سربراہ کی تقرری  کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔
وزیراعظم آفس کو سمری وزارت دفاع کی جانب سے ارسال کی گئی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی تقرری کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی اجلاس:پاکستان کاخودمختارفلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ

اس بات کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں کی، ان کا کہنا تھا  کہ  وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی  کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا