imran khan 3 3.jpg1000 x 500 3

چینی اور گندم کی قیمتوں میں یک لخت اضافے کی ابتدائی تحقیقات وعدے کے مطابق فوراً جاری کر دی گئی ہیں، وزیر اعظم عمران

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ چینی اور گندم کی قیمتوں میں یک لخت اضافے کی ابتدائی تحقیقات وعدے کے مطابق فوراً بلا کم و کاست جاری کر دی گئی ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، کسی بھی کارروائی سے پہلے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن کے مفصل فرانزک آڈٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کی آبیاری اور سمجھوتوں کی رسم نے ماضی کی سیاسی قیادت کو اس اخلاقی جرات سے محروم رکھا جس کی بنیاد پر وہ ایسی رپورٹس کے اجراء کی ہمت کر پاتیں۔ میں کسی بھی کارروائی سے پہلے اعلیٰ سطحی کمیشن کی جانب سے مفصل فرانزک آڈٹ کے نتائج کا منتظر ہوں جو 25 اپریل تک مرتب کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انشاء اﷲ ان نتائج کے سامنے آنے کے بعد کوئی بھی طاقت ور گروہ عوامی مفادات کا خون کر کے منافع سمیٹنے کے قابل نہیں رہے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور گوشواروں میں غلط بیانی پر طلب