جب سے شادی ہوئی مریم کو وزیراعظم دیکھ رہا ہوں، صفدر

ویب ڈیسک: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنید کی شادی دسمبر تک ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے دسمبرتک الیکشن کا اعلان ہوجائے اور جنید کی شادی آگے کرنی پڑجائے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے

نواز شر یف سے اہم شخصیات کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

ایک سوال کے جواب میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھاکہ میں تو مریم نواز کو 2018 سے وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں بلکہ جب سے شادی ہوئی ہے میں اس کو وزیراعظم دیکھ رہا ہوں۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے اہلیہ سے متعلق جواب پر زوردار قہقہے بھی لگے، انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے زیادہ بہادر اور قابل کوئی لیڈر ہے تو بتائیں۔

مزید پڑھیں:  شاندانہ گلزار، شہریار، شیر افضل کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں، بانی پی ٹی آئی