پاکستان ہارنے پر افغان مہاجروں خوشی

پاکستان کے ہارنے پر افغان مہاجروں کی خوشی،ہوائی فائرنگ

ویب ڈیسک(جمرود) ٹی20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر افغان شہری نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کردی۔ لوگوں کے منع کرنے پر افغان مہاجر نے مشتعل ہوکر لوگوں پر بھی فائرنگ کردی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں کرنٹ لگنے سے 5افراد جھلس گئے

پولیس نے اطلاع پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جمرود کے علاقہ گل رحمان کلی میں گذشتہ شب سیمی فائنل میں پاکستان کے ہارنے پر افغان مہاجروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے، اس موقع پر افغان باشندے سبحان اللہ نے خوشی میں ” بے قابو ” ہو کر ہوائی فائرنگ شروع کردی جس پر علاقہ کے عوام نے اسے روکا ۔ ملزم نے مشتعل ہوکر شہریوں پر بھی فائرنگ کردی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے ملزم سبحان اللہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے سختی نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ